ملاقات میں اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے بات ہوئی،فائل فوٹو
ملاقات میں اسلام آباد احتجاج کے حوالے سے بات ہوئی،فائل فوٹو

پی ٹی آئی کا آئینی ترمیم کیلیے ووٹ نہ دینے کا اعلان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 26 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔

مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم مولانا کے بے حد مشکور ہیں، ہمارے چیئرمین عمران احمد خان نیازی ہیں آج بھی ہیں اور کل بھی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جو فیصلے کرتے ہیں عمران خان کی رضامندی سے کرتے ہیں، مجھے کل بھی انہوں نے کہاکہ ہم پہلے اپنے ارکان سے مشورہ کریں، تحریک انصاف26ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں دے سکتی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جس طریقے سے ہمارے ارکان کو اٹھایا گیا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم نے کہا پہلے ہمارے سینیٹرز واپس آجائیں، ہم اپنا مؤقف اسمبلی کے فلور پر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے عمل میں بہترین کردار ادا کرنے پر مولانا فضل الرحمن کے مشکور ہیں،جے یو آئی سربراہ سے کوئی گلہ ہے نہ ہی شکوہ ہے، ہمارا مستقبل میں بھی تعلق رہے گا۔