فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان ختم ہوچکا،پی ٹی آئی کو آگے بڑھناہوگا،ایمل ولی خان

اسلام آباد:سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اور سینیٹرایمل ولی خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی عمران خان ختم ہوچکا،وہ قیدمیں ہیں،پی ٹی آئی کو آگے بڑھناہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ انہوں نے روز اول سے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے،علی ظفر اورعمر ایوب خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تقریریں ہمیں سناتے تھے جو ہم نے سنی،کیونکہ یہ ترمیم ن لیگ لارہی ہے پی ٹی آئی نے ہرصورت اس کی مخالفت بھی کرنا تھی،پی ٹی آئی غیرسنجیدہ جماعت ہیں۔پی ٹی آئی میں ایک ہی کام کا بندہ  ہے اور وہ بیرسٹرگوہرعلی خان ہے لیکن ان کی پارٹی میں سنی نہیں جاتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قاضی فائز عیسی جیسے ججوں کی ضرورت ہے، ہمیں لاہوری گروپ والے ججوں کی ضرورت نہیں، اس ترمیم نے ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے ججوں کا راستہ روک دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ان کی بات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ایک رکن نے کہا کہ کے پی ہاؤس پر بھی حملہ نہیں ہونا چاہیے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کے پی ہاؤس میں آپ نے ڈرامے باز بٹھارکھے ہیں،کبھی بندکرواتے ہوکبھی کھلواتے ہو، آپ کا بس چلے تو پورا پاکستان بندکروادو، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے،ہم ایک بانی کو بندکریں گے اور سارا پاکستان چلتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔