ایوان میں نواز شریف کے شعر سنانے پر مولانا فضل الرحمان کا تبصرہ

اسلام آباد(اُمت نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے شعر سنانے پر مولانا فضل الرحمان نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے شاعرانہ وزن سے خالی قرار دے دیا۔

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواجہ آصف کی تقریر ختم ہونے پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف کو ایک شعر دینا چاہتا تھا تاکہ وہ اپنی تقریر کے آخر میں پڑھ کر سناتے مگر انھوں نے تقریر ختم کر دی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جو دکھ ہم نے عدلیہ کے ہاتھوں اٹھائے، اس پر ایک شعر سنانا چاہتے ہیں۔

نواز شریف نے شعر سنایا تو اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کا شعر موقع کی مناسبت سے ضرور ہے لیکن شاعرانہ وزن سے خالی رہ گیا۔