القسام نے اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی

غزہ(اُمت نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی۔

القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔

دوسری جانب حماس نے جبالیہ کیپ میں اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھی ویڈیوز جاری کی ہیں۔

حماس میڈیا کے مطابق جبالیہ کیپ میں مجاہدین اور اسرائیلی فوج کی گلی محلوں میں لڑائی ہوئی، مجاہدین نے شدید لڑائی کے بعد صیہونی فوجیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

حماس میڈیا کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈز نے جبالیہ میں ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون کو پکڑ لیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے کرنل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 401 ویں آرمڈ بریگیڈ کا کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ میں مارا گیا ہے، کرنل دقسا کا شمار فوج کے سینئر ترین افسران میں ہوتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔