قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو
قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو

سوات ، بھائیوں نے ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، 2 جاں بحق

سوات اوڈیگرام میں بھائیوں کےدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ کی وجہ سے دو بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ رحیم آباد کی حدود اوڈیگرام میں زمین کے تنازع پر ملزم شکیل نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کردیا ہے۔

جاں بحق افراد میں ضیاء الحق اور احسان الحق شامل ہیں ، لاشوں اورزخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ جبکہ پولیس نے واقعہ کے ملزم شکیل کو گرفتارکرلیا ہے۔