متاثرہ بچہ غیر مسلم ہے اور اس کا نام ہیری ہے،فوٹو
متاثرہ بچہ غیر مسلم ہے اور اس کا نام ہیری ہے،فوٹو

کراچی:کمسن بچے پربدترین تشدد کرنے والا دکاندار گرفتار

کراچی: پاپوش نگر میں 8 سالہ بچے پر معمولی بات پرتشدد کرنے والے دکان دار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پاپوش نگر تھانے کے علاقے ناظم آباد اورنگ آباد میں 8 سالہ کمسن بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دین کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او پاپوش نگرانسپکٹر شوکت اعوان نے بتایا کہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ اورایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے فوراً واقعہ کا نوٹس لیا جس پر پاپوش نگر پولیس نے ملزم محمد دین کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر متاثرہ بچے تک پہنچی اور بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد دین کی اورنگ آباد میں ڈرائی کلیننگ کی دکان ہے اور جس مقام پر ملزم کی دکان ہے متاثرہ بچہ اس کی دکان کے قریب مسجد میں خاکروب ہے، متاثرہ بچہ غیر مسلم ہے اور اس کا نام ہیری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔