فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا، ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

پشاور: خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آءخان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار، 604 ہے جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبے میں 260 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 53 ویلج و نیبرہڈ کونسلز کی 54 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے، پشاور کی 5 ویلج کونسلز میں ضمنی انتخابات کیلیے 13 امیدوار میدان میں تھے، پولنگ کا عمل آٹھ بجے سے پانچ بجے تک جاری رہا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج:خیبر پختونخوا کے 17اضلاع میں 53ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے دوسرے ضمنی انتخابات مکمل ہوگئے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاورکی ویلج کونسل خلیزئی 23 میں جنرل نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اچینی بالا 32 سے خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار مومنہ بی بی 387 ووٹ لےکر پہلے جبکہ آزاد امیدوار خیال ورو 214 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہی۔
حسن خیل برکی ویلیج کونسل میں خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار ریما بی بی 349 ووٹ لیکر پہلے نمبر جبکہ تحریک انصاف کی بس روزہ بی بی 166 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پررہیں۔گلشن آباد متنی میں آزاد امیدوار ملک بلال 1 ہزار 57 ووٹوں کےساتھ پہلے نمبر جبکہ ناموس خان 760 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

وی سی 61 ادیزئی پرجے یو آئی کے مولانا عرفان اللہ نے790ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ ہری پورکی ویلج کونسل 24 سے عاقب خان یوتھ کونسلر کی سیٹ پر بلامقابلہ مہناز بی بی بلامقابلہ خاتون کونسلر اور غازی نیبر ہوڈ کونسل ون سے شائستہ فاروق بلامقابلہ خاتون کو نسلر منتخب ہوگئیں۔

مانسہرہ کی ویلج کونسل گھنول سے جنرل کونسل نشست پر آزاد امیدوار لالا نظیر نے 738 ووٹ لئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ماجد حسین 595 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
ویلج کونسل گڑھی حبیب جنرل کونسلر کی نشست پر محمد شوکت آزاد امیدوار ایک ہزار 40 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ندیم خان 1000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ ویلج کونسل دھڑیال یوتھ کونسلر کے امیدوار حمزہ اسرار سواتی 983 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ مدمقابل امیدوار محمد عادل نے 642ووٹ حاصل کئے۔

ویلج کونسل گاندھیاں جنرل کونسلر کی نشست پر محمد عارف 538 ووٹ کرکامیاب ہوگئے، مدمقابل ملک طفیل 494 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

ویلج کونسل جودھ میں جنرل کونسلرنشست پرراشدعلی 978 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے اخترایوب 676 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔ویلج کونسل پھگوڑہ میں یوتھ کونسلر نشست پر عبدالقدیر620 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے انکے مدمقابل بابرخان 380 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

ایبٹ آباد ضمنی انتخاب میں ویلج کونسل نگری بالا جنرل کونسلر نشست پر سردار سعید لڈو861 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ سردار الطاف 562ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔