چیمپئینز ٹرافی،آئی سی سی نے پاکستان کو گرین سگنل دیدیا

دبئی (اُمت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں اگلے برس شیڈول چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی بورڈ ممبران کے اجلاس کے آخری روز رپورٹ پیش کی جس میں یقین دلایا گیا کہ تینوں مجوزہ مقامات پر اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام ایونٹ کے آغاز سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔

میٹنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی کے بورڈ ممبران کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی اور ٹورنامنٹ کی تیاریوں کو دیکھنے اور انتظامات کا جائزہ لینے کا بھی آپشن پیش کیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں چیئر اور انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کے عہدوں کی میعاد کو بھی زیر غور لایا گیا، جس میں چیئرمین کی تقرری کو 2 سے بڑھا کر 3 سال کی مدت تک توسیع کا مشورہ دی گیا تاہم حتمی فیصلہ آئی سی سی کی رکنیت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے بھارت کے انکار کیلئے پاکستان ذہنی طور پر تیار ہے تاہم ٹورنامنٹ کا فائنل لاہور سے منتقل نہیں کرے گا چاہے بھارت ایونٹ کے فائنل میں جگہ کیوں نہ بنالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔