غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک کو نوٹس جاری

کراچی(اُمت نیوز)کراچی کے علاقے اسکیم 33 کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک کےخلاف درخواست منصف جان ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

عدالت نے ایم ڈی کے الیکٹرک اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور فریقین سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کے مطابق کے الیکٹرک کو 100 فیصد بل دینے والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے بل ادائیگی کے باوجود ہاؤسنگ سوسائٹی کو لائن لاسز والے علاقے میں شامل کیا ہے۔