بختاور بھٹو زرداری نے تیسرے بیٹے کیلئے نام منتخب کر لیا

کراچی (اُمت نیوز)صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تیسرے بیٹے کا نام بتا دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز تیسرے بیٹے کی آمد کا اعلان کرنے والی بختاور بھٹو زرداری نے آج انسٹا پوسٹ شیئر کر کے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے ننھے بیٹے کا نام منتخب کر لیا ہے۔

پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے چھوٹے شہزادے کا نام اپنے نانا سے منسوب کرتے ہوئے ’میر ذوالفقار محمود چوہدری‘ رکھا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس پاک پروردگار کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ نام اس کے حق میں بہتری، برکت، اچھی صحت اور خوش قسمتی لائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔