پشاور(اُمت نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت غیرآئینی ترامیم کی منظوری پر قانونی چارہ جوئی کرے گی۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سینٹ میں کے پی کی نمائندگی کے بغیر غیر آئینی ترامیم منظور کی گئیں، پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دینے والوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ ضمیر فروشوں کو نشان عبرت بنائیں گے، آئینی ترامیم سے عدلیہ میں سیاسی مداخلت کا راستہ ہموار ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو سیاسی حکومت تعینات کرے تو انصاف کا جنازہ نکلنا ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترامیم کے بعد عدلیہ میں فیصلے سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہوں گے۔