اسلام آباد(اُممت نیوز)26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد بننے والی پارلیمانی کمیٹی کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اختلافات سامنے آگئے، ایم کیو ایم نے رعنا انصار کا نام دے دیا گیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کررہے تھے۔
اجلاس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے نام پر اختلافات سامنے آگئے۔
ابتداء میں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا نام فائنل کیا گیا تھا تاہم اچانک سے نام تبدیل کردیا گیا۔
چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوادیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں سے اس نام پر کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔