فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم کا اعلان، تین اسپنرز شامل

راولپنڈی: انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے فائنل الیون کا اعلان کرتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے انگلینڈ نے اپنی فائنل الیون کا اعلان کردیا ۔

انگلینڈ نے گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں فاسٹ بائولر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور سپنر ریحان احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

انگلینڈ کی فائنل الیون کی خاص بات یہ ہے کہ انگلینڈ نے تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں اس مرتبہ شعیب بشیر اور جک لیچ کا ساتھ دینے کے لئے ریحان احمد بھی موجود ہوں گے۔