جسٹس یحییٰ کی نامزدگی پسند یا نہ پسندیدگی کی بنیاد پر نہیں ہوئی،احسن بھون

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی نامزدگی پسند یا نہ پسندیدگی کی بنیاد پر نہیں ہوئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی غیرمتنازع جج ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس پاکستان نامزد کرنا خوش آئند ہے۔

احسن بھون کا کہنا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور جج آئین و قانون کے تحت فیصلے دیئے ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت نے کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی بہترین ججوں میں سے ایک ہیں، یہ تقرری مروجہ آئینی طریقہ کار کے مطابق ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ دوست قوم کو ہیجان میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں، آئینی ترمیم ہوگئی، اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔