سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم محمد السوڈانی کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے لبنان اور فلسطین کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو کی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ ثانی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین اور لبنان کے لیے امداد کی فراہمی اور بحران کا حل تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔