چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن کیا گیا۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ تعیناتی کر دی ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق صدر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 26 اکتوبر سے 3 سال کے لیے کی ہے۔

صدرِ مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے 26 اکتوبر کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لینے کی بھی منظوری دے دی۔

آصف علی زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے (3)، 177 اور 179 کے تحت کی ہے۔