تعلیمی ادارے میں آئس سپلائی کرنے والا جوڑا گرفتار

لاہور(اُمت نیوز)نجی تعلیمی ادارے میں آئس سپلائی کرنے والے شوہر اور بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے نصیر آباد میں پولیس نے نجی تعلیمی ادارے میں آئس سپلائی کرنے آئے میاں بیوی کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے گلاب دیوی اسپتال کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان سے اسکول بیگ میں رکھی ہوئی 2 کلو آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان حمزہ اور فضاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔