ملزم نوید موقع پر موجود نہیں تھا، فائل فوٹو
ملزم نوید موقع پر موجود نہیں تھا، فائل فوٹو

عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور: عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نوید کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ ملزم مقدمے میں نامزد اور موقع سے گرفتار ہوا، اس کی شناخت فوٹیجز میں بھی ہوئی جبکہ گواہان بھی موجود ہیں، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں عدالت درخواست ضمانت مسترد کرے۔

ملزم نوید کےوکیل میاں داؤد نے دلائل دیے کہ ملزم نوید موقع پر موجود نہیں تھا، پولیس نے نام بلاجواز مقدمے میں شامل کیا،عینی شاہدین نے نامعلوم ملزم کے بارے میں بتایا جبکہ ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں، عدالت ناکافی ثبوتوں کی بنا ہر ملزم کی ضمانت منظور کرے۔

ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی پر حملہ کیس کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔