اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی اور نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں میں ملاقات چیف جسٹس چمبر میں ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی کو مبارک باد پیش کی۔ جسٹس یحیی آفریدی نے شکریے کے ساتھ مبارکباد کو قبول کیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ آج بھی چیمبر ورک پر ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں کیسز سنیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کل جمعرات سے کیسز سنیں گے اور 25 اکتوبر جمعے کو ریٹائر ہوجائیں گے۔
صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دیدی۔
گزشتہ روز، پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے جسٹس یحییٰ آفریدی کو اگلا چیف جسٹس آف پاکستان تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔