امریکا یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند

امریکا(اُمت نیوز)امریکا یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی۔

دوسری جانب روس نے امریکا میں اپنے منجمد اثاثوں کے استعمال سے یوکرین کو 20 ارب ڈالرز دینے کی مذمت کی ہے۔

روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکا کا اقدام چوری کے مترادف ہے، جسے ریاستی پالیسی کی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے، امریکا کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اس ضمن میں ای یو کونسل نے کہا ہے کہ قرض یوکرین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہو گا، جس کی ادائیگی کی مدت 45 سال ہو گی۔