راولپنڈی سے نیوزی لینڈ کیلئے بک چپلوں سے آئس ہیروئن برآمد

راولپنڈی(اُمت نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے راولپنڈی میں ایک کوریئر آفس میں کارروائی کے دوران نیوزی لینڈ کے لیے بک کرائے گئے چپلوں سے آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے این ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے مشکوک پارسل کی چیکنگ کی گئی تو اس میں 16 چپلیں نیوزی لینڈ بھیجی جا رہی تھیں، ان میں سے 8 چپلوں سے 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔

حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات مہارت سے چپلوں کے تلے میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔