امریکی ایوان نمائندگان کا صدر بائیڈن کو خط،بانی PTIکی رہائی کا مطالبہ

امریکا(اُمت نیوز)60 سے زائد امریکی ایوان نمائندگان نے صدر جو بائیڈن کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایوان نمائندگان نے خط میں لکھا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے، پی ٹی آئی کے کارکنان کی حراست ختم کی جائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے، پاکستانی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے۔

خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔