باجوڑ(اُمت نیوز)سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن گزشتہ شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج میں 2 خودکش بمبار اور انتہائی مطلوب خارجی لیڈر سید محمد عرف قریشی استاد شامل ہے۔