کراچی،سٹی کورٹ میں ہڑتال کے باعث عدالتی امور معطل

کراچی(اُمت نیوز)سٹی کورٹ میں کراچی بار کی ہڑتال کے باعث عدالتی امور کو معطل کر دیا گیا۔

ہڑتال کے موقع پر وکلاء نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے۔

پولیس، سائلین یا کسی بھی شخص کو عدالتی احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا۔

ہڑتال کے باعث جیل سے قیدیوں کو بھی پیشی کے لیے سٹی کورٹ نہیں لایا گیا۔