پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (اُمت نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 87 ہزار 920 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس اضافے کیساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.73 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔