ملک میں پولیو وائرس کا 40 واں کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا(اُمت نیوز)رواں سال ملک میں پولیو وائرس کا 40 واں کیس رپورٹ ہوگیا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق پولیو وائرس کا یہ کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔

پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک کے مختلف شہروں سے سامنے آنے والے پولیو کیس 40 ہوگئے ہیں۔

بلوچستان 20، سندھ 12، کے پی کے 6، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔