اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے کا حکم

 

 

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نا کرانے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کے ساتھ وکلا کی آن لائن میٹنگ کرانے اور تین بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارتِ داخلہ کے جوائنٹ سیکریٹری کو ریکارڈ کے ہمراہ طلب کر لیا جبکہ اٹارنی جنرل آفس کو بھی عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا