اسلام آباد (اُمت نیوز) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے انکار کر دیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بنچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23 اکتوبر کو لکھا، خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا۔
خط میں سر تھامس مورے کا قول بھی نقل کیا گیا ہے۔