فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ کیس ؛بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلیے مقرر کر دی گئیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزا کیخلاف اپیلیں جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،عدالت نے اپیلیں سماعت کیلیے جلد مقرر کرنے کی درخواست منظور کرلی ،عدالت کی اپیلیں 29اکتوبر کو سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔