فائل فوٹو
فائل فوٹو

حسینہ واجد کی پارٹی کے طلبا ونگ "چھاتر لیگ”پر پابندی

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی حکومت نے  ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے  طلبا ونگ "چھاتر لیگ” پر پابندی لگا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کی حکومت نے چھاتر لیگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ چھاتر لیگ پر مظاہرین پر پرتشدد حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومت نے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عوامی لیگ کے طلبا ونگ پر پابندی لگائی ہے۔

شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں چھاتر لیگ کے لوگوں نے یونیورسٹی کیمپس میں طلبا مظاہرین پر حملے کیے تھے۔