حکومت کو پیغام دیتا ہوں، ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں،  فائل فوٹو
حکومت کو پیغام دیتا ہوں، ہمارے بہت سے لوگ لاپتا ہیں،  فائل فوٹو

علی امین گنڈا پور کا ایک بار پھر احتجاج کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر احتجاج کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان جلد کروں گا، اس بار پورے ملک کو بند کریں گے، حکومت بار بار آئین کو توڑ رہی ہے، حکومت جو غیرآئینی کام کر رہی ہے اس کا بندوست کرنا ہوگا۔

قبل ازیں انسداد پولیو کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جنگی حالات میں پولیو ورکرز اور پولیس اہلکار کام کر رہے ہیں، انسداد پولیو مہم انتہائی ضروری ہے، گھرمیں ایک بھی معذورکے باعث پورے گھر والوں کو مشکلات ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا حق ہے، والدین سے درخواست ہے پولیو قطروں سے انکار نہ کریں، پولیو قطروں سے بائیکاٹ کسی اور سے نہیں بلکہ اپنے آپ کے ساتھ زیادتی ہے۔