ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو
ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، فائل فوٹو

الوداعی ریفرنس میں 5 ججز شریک نہیں ہوئے

اسلام آباد: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ریفرنس میں جسٹس منیب اختر ،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد ملک شریک نہیں ہوئے جب کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک ہیں۔
سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس کو براہ راست نشر کیا گیا۔ الوداعی ریفرنس میں جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس عرفان سعادت خان ،جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عقیل عباسی شریک ہیں۔
علاوہ ازیں الوداعی ریفرنس میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں بھی شریک ہیں۔ شریعت اپیلیٹ بنچ کے دو عالم ججز بھی فل کورٹ ریفرنس میں موجود ہیں۔ الوداعی ریفرنس میں 12 مستقل جج صاحبان، 2 ایڈہاک ججز اور 2 عالم ججز شریک ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی ریفرنس میں مجموعی طور پر 5 ججز شریک نہیں ہوئے۔