فائل فوٹو
فائل فوٹو

عافیہ صدیقی وطن واپسی کیس: حکومت وفد امریکا بھیجے گی، اٹارنی جنرل

اسلام آباد: ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق درخواست پر سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ حکومت نے وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحتیابی اور وطن واپس لانے سے متعلق فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، نمائندہ وزارت خارجہ عدالت میں پیش ہوئے۔

فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق اورعدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت عافیہ صدیقی کیس میں وفد امریکا بھیجے گی اوراس وفد میں سابق اور موجودہ ، پارلیمنٹیرینز ،سینیٹرزاور ریٹائرڈ یاحاضر سروس آرمی آفیشلز، ڈاکٹرز اور فوزیہ صدیقی شامل ہونگے۔