آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، فائل فوٹو
آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، فائل فوٹو

بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کا آج پشاور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شبلی فرازاورعلی امین گنڈاپورکے ساتھ بشریٰ بی بی سیاسی معاملات دیکھیں گی، بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمرایوب، شبلی فرازاورعلی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لئے پہنچے گی۔