لوگ انہیں منارہے تھے کہ وہ نہ نکلیں،ان کی جان کو خطرہ ہے، فائل فوٹو
لوگ انہیں منارہے تھے کہ وہ نہ نکلیں،ان کی جان کو خطرہ ہے، فائل فوٹو

بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

پشاور: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو دانتوں کا انفکیشن ہوگیا ہے۔

پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں، کل رات ڈینٹسٹ نے انکا چیک اَپ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انفکیشن کی وجہ سے ان کے کان سے بھی خون آرہا ہے، بشریٰ بی بی کے ابھی مزید ٹیسٹ ہوں گے۔

بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے لیے شوکت خانم پشاور سے میڈیکل ٹیم وزیراعلی ہاؤس پہنچی تھی۔