عدالت نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان سمیت دیگرکی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ، فائل فوٹو
عدالت نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان سمیت دیگرکی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ، فائل فوٹو

علیمہ اور عظمیٰ خان ضمانت پررہا

اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔

اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض دونوں کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے دونوں بہنوں کی رہائی کی روبکار جاری کر دی، پی ٹی آئی وکلا روبکار لے کر جوڈیشل کمپلیکس سے جیل روانہ ہوگئے جس کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، دونوں بہنیں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتاری ہوئی تھیں۔