فائل فوٹو
فائل فوٹو

حامد رضا کی چیف جسٹس قاضی فائزکے بارے میں بد تہذیبی

فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کے لیے ’انتہائی غیر مناسب‘ جملوں کا استعمال کیا ہے۔

حامد رضا کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے ایسا بد تہذیب اور منافق انسان نہیں دیکھا، گزشتہ 6 ماہ سے ان کا رویہ سپریم کورٹ میں برداشت کیا ہوا ہے، تاریخ کے اندر ایک مکروہ کردار کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ آنے والے چیف جسٹس کے لیے نیک تمنائیں ہیں، امید ہے کہ وہ انصاف کے تقاضوں پر فیصلے کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے کسی قسم کی ڈیل کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔