اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم لانے کا فیصلہ کرلیا۔
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم نجی قانون سازی کے ذریعے لائی جائے گی، 26 ویں آئینی ترمیم سے مطابقت کے لیے ترمیم لائی جارہی ہے۔قومی اسمبلی میں منگل کو ترمیم لائی جائے گی، حکومتی اراکین کو اسمبلی اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے رواں سال ستمبر میں صدر مملکت آصف زرداری پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون بن گیا ہے۔