حملے کے بعد وینوں میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہوگئے، فوٹو میڈیا سورس
حملے کے بعد وینوں میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہوگئے، فوٹو میڈیا سورس

وینز پر حملے میں فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتارکر لیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی وینز پر حملے میں فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، جن میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تین قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے جنہیں پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا، سنگجانی ٹول پلازہ کے پاس نامعلوم ملزمان قیدی وین پر حملہ آور ہوئے۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وین سے فرار ہوگئے، فرار ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، فرار ہونے والوں میں 2 ایم پی اے بھی شامل تھے جنہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، قیدیوں کو اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے قیدیوں کو فرار کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، حملہ آوروں کی تعداد 18 سے 20 تھی جن میں ایک ایم پی اے انور زیب کا بیٹا بھی شامل تھا، پولیس نے چار حملہ آوروں کو بھی گرفتارکیا ہے۔

پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد کا حملہ

قبل ازیں اسلام آباد میں دہشت گردی مقدمات میں ملوث پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے، دوبارہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد متعدد قیدیوں کو چھڑوا کرلے گئے، نامعلوم افراد نے پولیس قیدی وینوں پر فائرنگ کی اور شیشے بھی توڑے۔

 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد وینوں میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہوگئے، وینوں میں اٹک جیل سے پیشی کے لیے لائے جانے والے قیدی سوار تھے، قیدی وینوں میں ڈیڑھ سو سے زائد قیدی موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 25 سے 30 تھی ، جنھوں نے قیدیوں کی وین پر فائرنگ بھی کی، قیدیوں کی وین میں اٹک جیل سے پیشی کے لیے لائے جانے والے قیدی سوار تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ قیدی وینوں میں 150 سے زائد قیدی موجود تھے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ سنگجانی کی حدود میں پیش آیا ہے اور نامعلوم افراد کے حملے میں متعدد قیدی فرار بھی ہوگئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ اسلام آباد سنگجانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وینز پر حملہ ہوا، جس کے بعد تھانہ ترنول اور تھانہ سنگجانی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور تاحال فرار ہونے والے ملزمان میں سے کوئی بھی پولیس کے ہاتھ نہ آسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے واقعے سے متعلق عینی شاہدین سے بھی پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔