کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024ء کے بلز میں کی جائے گی، فائل فوٹو
کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024ء کے بلز میں کی جائے گی، فائل فوٹو

نیپرا نے کراچی کیلیے بجلی 3 روپے3 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق3 روپے 3 پیسے فی یونٹ بجلی جولائی 2024ء کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نیپرا نے کےالیکٹرک صارفین کےلیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے اضافی وصولی دسمبر 2024ء کے بلز میں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک نے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں 3 اعشاریہ 9 روپے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔