???? ????? ??????? ??? ??? ??? ??? ???? ??????? ?? ??? ??????? ??

جسٹس یحییٰ آفریدی آج تیس ویں چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(اُمت نیوز) جسٹس یحییٰ آفریدی آج تیس ویں چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری دن گیارہ بجے ایوان صدر میں ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس کااہتمام کیا گیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہم قانون اور کاغذوں پر چلتے ہیں، نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا فائز عیسیٰ کو بہترین انسان پایا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں پانچ ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس شہزاد ملک، جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شریک نہ ہوئے۔

اس دوران چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نےخطاب میں کہا ہوسکتا ہے ہم سے کچھ غلط فیصلے ہوئے ہوں، سماعت کے وقت ہم قانون اور کاغذوں پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے۔

نامزد چیف جسٹس یحیی آفریدی نے بھی خطاب میں کہا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بہترین انسان پایا، ریٹائرمنٹ پر دل اُداس ہے تو خوشی بھی ہے کہ وہ اچھی صحت کے ساتھ ریٹائرڈ ہو رہے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کو مذاق میں ریچھ کہہ دیا، بولے انہیں اکسائیں تو غصے سے بچنا مشکل ہے،اپنے تجربے کاذکر بھی کردیا۔