راولپنڈی ٹیسٹ،انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں112 پر ڈھیر

راولپنڈی (اُمت نیوز) پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 36 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، دونوں ٹیموں نے ملتان میں ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھائے گی۔

میچ کے دوسرے روز کے اختتام تک انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے تھے، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستانی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔