جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھالیا

اسلام آباد(اُمت نیوز)جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان حلف اٹھالیا،وہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 30ویں چیف جسٹس ہیں۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ا ن سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیراعلٰٰی پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اعلیٰ عدلیہ کے ججزسمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاکہناہےوہ پاکستان کے عوام کے لیے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ریاست کے تین ستونوں کی خودمختاری کا اصول کامیاب ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔