اسلام آباد،تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام ملنے کے بعد پاکستان اب تک 3 بڑی شرائط پوری کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے آئی ایم ایف کے7ارب ڈالر پروگرام کو پہلا جھٹکا لگا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرم میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آ ئی ایم ایف معاہدے کے تحت صوبوں کو رواں مالی سال 1217 ارب کیش سرپلس دکھانا ہے، چاروں صوبائی حکومتوں نے عوام سے 184 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا تھا، انھوں نے213 ارب روپے کیے جو ہدف سے 29ارب روپے یا 16فیصد زیادہ ہیں مگر اس کے باوجود وہ کیش سرپلس جنریٹ نہیں کر سکے،
تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا اسر ائیل نے بلآخر ایران کی متعدد فوجی تنصیبات پرپررات گئے حملہ کیا ہے، ایرانی میڈیا اس حملے کو کم کر کے پیش کر رہا ہے، خدشے کے برعکس اسرائیل نے ایران کی ایٹمی اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا،
لگتا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کا مشورہ مانا ہے کہ کارروائی ضرور کریں مگر یہ اس نوعیت کی ہو کہ اس سے حالات مزید نہ بگڑیں، ایران کی پبلک پالیسی ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کیلیے ہے اگر ایٹمی تنصیبات پر حملہ ہوا تو پھر ہم جوہری پروگرام کی طرف جائیں گے۔