کراچی، سلنڈر دھماکے سے آتشزدگی، 2 افراد جاں بحق

 

کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہائشی عمارت میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران سلنڈر دھماکا سے آتشزدگی ،دکان میں موجود 2 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر 16 میں رہائشی عمارت صغیر سینٹر میں واقع ایل پی جی دکان میں گیس ری فیلنگ کے دوران دھماکہ ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکہ سلینڈر کے لیک ہونے کے باعث پیش آیا ،عینی شاہد کے مطابق چھ ماہ سے یہ سلینڈر کی دکان قائم صغیر سینٹر میں قائم تھی۔ آگ لگنےکے باعث رہائشی عمارت کےکئی فلیٹ دھواں بھرجانے کے بعد خواتین اور بچےفلیٹوں سے باہر نکل آئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ کی طرف والی سڑک پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
پولیس کے مطابق اسی دورانیہ میں علاقہ مکینوں نے بھی متعدد شکایت ان سلینڈر دکان کے مالکان کے خلاف شکایت دی ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی شبہ تھا کہ ان کے پاس کوئی سلینڈر کی دکان کا تصدیق شدہ لیٹر نہیں ، سلینڈر دھماکہ کے باعث ہلکی آواز آئی اور آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ، 3 گھنٹے تک مسلسل ریسکیو کی کولینگ کا عمل بھی جاری رہا ، 4 فائر برگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ ی اور گھنٹوں کولنگ کے عمل کے بعد ہی آگ پر قابو پایا جا سکا۔