مسلسل 6 ہاریں کیسے سنبھال لیں؟ رمیز نے شان مسعود مذاق بناڈالا

راولپنڈی (اُمت نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں فتح کے بعد پریزینٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے طنزیہ انداز میں شان مسعود کے مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے کے ریکارڈ پر سوال اٹھایا کہ آپ نے اتنی غیر معمولی کارکردگی کیسے دکھائی؟۔

تاہم شان مسعود نے اطمینان سے جواب دیتے ہوئے کہا، رمیز بھائی، ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی اور میں واقعی خوش ہوں کہ پاکستان جیت گیا۔

اس واقعے بعد مداحوں نے رمیز راجا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2021 کے بعد ہوم گراؤںڈ پر ملسلسل ہارنے والی ٹیم کے کپتان سے اس انداز میں بات چیت کرنا نہایتی عجیب تھا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ وننگ ٹیم کے کپتان سے متعق رمیز راجا کے خیالات اچھے نہیں تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 2021 کے بعد تقریباً ساڑھے 3 سال کے عرصے میں ہوم گراؤنڈ پر پہلی سیریز جیتی جبکہ 19 سال بعد انگلش ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔