وزیرِ خزانہ کی ایشین انفرا اسٹرکچر بینک کے صدر سے ملاقات

واشنگٹن(اُمت نیوز)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر سے ملاقات کی۔

محمد اورنگزیب نے ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر کو جی ٹی روڈ کی تعمیر نو کے منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے قرض پروگرام میں مدد کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب چین کے نائب وزیرِ خزانہ سے ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

وزیرِ خزانہ سے ملاقات میں گوگل کے نائب صدر کرن بھاٹیا نے ریگولیٹری، قانون سازی، کنیکٹیویٹی اور مالی مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔

علاوہ ازیں پریس کانفرنس میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے۔