عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا،بیرسٹر سیف

 

مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عوام کو لائف انشورنس فراہم کرنے کا انقلابی منصوبہ منظور کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلاحی اسکیم کا مقصد غریب اور کمزور طبقے کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

بیرسٹرسیف نے کہا کہ صوبے کی 49 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، ایک فرد کی موت پورے خاندان کو مالی بحران میں مبتلا کر دیتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانی نقصان کی تلافی ناممکن ہے مگر حکومت کا متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے یہ بڑا اقدام ہے۔