پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، فائل فوٹو
پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، فائل فوٹو

دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

لاہور: دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی،بابراعظم، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے میچوں کیلیے ٹیم میں شامل ہیں تاہم انہیں دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا جائے گا۔

ون ڈن سکواڈ میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسین شامل ہیں، حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈےاسکواڈ کا حصہ ہونگے، محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے کے ون ڈے میچز میں دستیاب ہونگے۔

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کردیا،ٹی 20 اسکواڈ میں بابراعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف،حسیب اللہ، جہانداد خان، عباس آفریدی اور محمد رضوان  شامل ہیں،محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سلمان آغا، شاہین آفریدی ٹی 20ٹیممیں شامل ہیں،صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی 20ٹیم کا حصہ ہیں۔

دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے،بابراعظم ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو دورہ زمبابوے کیلیے آرام دیا جائے گا، زمبابوے کے دورے کیلیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

زمبابوے کے دورے کیلیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے، پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے گی۔اسی طرح دورۂ زمبابوے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی وائٹ بال کپتان کا اعلان 3بجے لاہور میں میڈیاکانفرنس میں کریں گے،محمد رضوان کو کپتان جبکہ سلمان آغا کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ محمد رضوان آسٹریلیا کے تمام میچز اور زمبابوے میں ون ڈے میچوں میں دستیاب ہوں گے۔