ججز ٹھیک ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کردیتے ہیں، فائل فوٹو
ججز ٹھیک ٹھیک ہوتے ہیں آپ انہیں خراب کردیتے ہیں، فائل فوٹو

یوٹیوبر کیجانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پرایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ

اسلام آباد: ایک یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سیکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نمازادا کر رہے تھے، چیف جسٹس نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سیکیورٹی اسٹاف کو بلاکر پوچھا ایس پی سیکیورٹی کہاں ہیں؟ جس پرچیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ایس پی سیکیورٹی سرکاری میٹنگ کیلیے نکلے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ایس پی سیکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفرکا حکم جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق نئے ایس پی سیکیورٹی نے سپریم کورٹ سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔